Realme 12 Pro is a mobile phone with unique design and 67 volt fast charging.
Pro
رئیل می نے نئے اور منفرد ڈیزائن میں رئیل می 12 پرو لانچ کر دیا ہے۔ اس موبائل میں پلاسٹک کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ کیمرہ کا سینسر پچھلے آنے والے ماڈلز سے بڑا رکھا گیا ہے۔ تھوڑے بہت پانی سے اس موبائل کو نقصان نہیں ہو گا۔ ڈسپلے 6.7 انچز اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز کا دیا گیا ہے۔
اس موبائل میں 50 میگا پکسل کا پرائمری، 32 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ، 8 میگا پکسل کا الٹراوائڈ کیمرہ اور سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ سیلفی کیمرہ کے لحاظ سے یہ موبائل فون اتنا بہتر نہیں۔ پرفارمنس کے لحاظ سے یہ موبائل فون یوزرز کی امیدوں پر پورا اترے گا کیونکہ اس میں سنیپ ڈریگن کا 6 جین 1 بلکل نیا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا سب سے اہم پوائنٹ یہ ہے کہ اس میں 67 والٹ کی سپر فاسٹ چارجنگ دی گئی ہے۔
یہ پاکستان میں ابھی تک لانچ نہیں ہوا، لیکن اس موبائل کی اندازاً قیمت 74000 ہو گی۔