Siakh Times

Oppo Reno 11 Pro Price & Specification | قیمت اور تمام راز

Oppo Reno 11 Pro beats all other mobiles in terms of its performance and camera.

oppo reno 11 pro

اوپو موبائل کمپنی نے رینو 11 پرو لانچ کر دیا ہے۔ یہ 5 جی سپورٹ کرتا ہے۔ اس موبائل کے ڈیزائن کو منفرد بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے اور موبائل کی پچھلی اور اگلی سائیڈ پر گلاس کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس موبائل کی پرفارمنس آپ کو بہت اچھی دیکھنے کو ملے گی کیونکہ اس میں جو پروسیسر لگایا گیا ہے وہ ڈائیمینسٹی 8200 کا لگایا ہے۔ اس موبائل میں ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے اور رینو 11 اور 11 پرو دونوں کے ڈسپلے میں آپ کو کچھ خاص فرق دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ سکرین پر ہی فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے اور یہ کافی تیزی سے کام کر رہا ہے۔ گیمنگ کے لحاظ سے بھی یہ موبائل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے اور دوسرے موبائلز کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ اس موبائل کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل کا، 32 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ، 8 میگا پکسل کا الٹراوائڈ کیمرہ اور فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرہ کے لحاظ سے یہ موبائل، اس قیمت پر ملنے والے دوسرے تمام موبائل فونز کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

یہ موبائل ابھی تک صرف متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا گیا ہے۔ فلحال پاکستان میں اس کو لانچ نہیں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اس موبائل کی قیمت 2099 درہم ہے۔

 

Oppo Reno 11 Pro   12GB & 512GB     2099 AED

Exit mobile version