Restaurant style macaroni recipe made at home now.
ریسٹورنٹ سٹائل میکرونی بنانے کے لیے سب سے پہلے میکرونی کو ابالنے کے لیے پانی میں ابال آنے کے بعد آپ نے پانی میں دو چمچ کوکنگ آئل ڈالنا ہے اور میکرونی کو پھر اس میں ڈال دینا ہے اور سب سے اہم بات، آپ نے اسے زیادہ پکانا نہیں ہے بلکہ نارمل ابالنا ہے۔ میکرونی ڈالنے کے بعد آپ نے ہائی فلیم پر 8 سے 10 منٹ رکھنا ہے
اس کے بعد ہم نے ایک کڑاہی لینی ہے اور اس میں 2 سے 3 چمچ کوکنگ آئل لینا ہے اور لو فلیم پر، آپ نے اس میں 2 چمچ لہسن شامل کر کے 1 منٹ پکانے کے بعد آدھی چمچ زیرہ شامل کرنا ہے اور ہلکی آنچ پر 3 سے 4 منٹ پکانا ہے۔ اس کے بعد گاجریں ڈالنی ہیں اور 1 سے 2 منٹ پکانے کے بعد اس میں پیاز ، شملہ مرچ اور بند گوبھی ایک پیالہ شامل کرنے کے بعد ان کو ہلکا سا پکانا ہے، یہ نہ ہو کہ آپ اس کا حلوہ بنا دیں۔
اس کے ساتھ ہی آدھی چمچ کالی مرچ اور ایک چمچ نمک اس میں شامل کرنے کے بعد 2 منٹ پکانے کے بعد ، ایک چمچ سرکہ، سویا سوس اور ایک چمچ چلی سوس ڈالنا ہے۔
اچھے سے مکس کرنے کے بعد 2 منٹ پکانا ہے اور اب اس میں ابلی ہوئی میکرونی ڈال دینی ہے اور اچھی طرح سے مکس کرنا ہے اور ہلکی آنچ پر ہی یہ عمل کرنا ہے آپ نے، اس کے بعد ایک چمچ پسی ہوئی چینی اور ایک چھوٹی پیالی کیچپ شامل کرنا ہے اور اچھی طرح سے مکس کرنے اور 1 منٹ پکانے کے بعد اب یہ کھانے کے لیے تیار ہے ۔