ہونر ایکس 9 بی لانچ ہو گیا ہے۔ یہ موبائل ہلکے وزن اور عمدہ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔
اس کا ڈسپلے 6.78 انچز اور 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے۔ ہونر کمپنی کے مطابق ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو سکرین کو بہت زیادہ مضبوط بناتی ہے اور برے طریقے سے گرنے سے بھی اس موبائل کو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ اس سمارٹ فون میں 108 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 5 میگا پکسل کا الٹراوائڈ کیمرہ، 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس میں پروسیسر سنیپ ڈریگن 6 کا جین 1 استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گیمنگ کے لحاظ سے بھی یہ موبائل بہترین پرفارمنس مہیا کرتا ہے۔ یہ موبائل یوزرز کو لمبی بیٹری لائف مہیا کرتا ہے کیونکہ اس میں 5800 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔
پاکستان میں اس موبائل کی قیمت تقریباً 129,999 ہو گی۔