The highlight of the Redmi Note 13 Pro is that it comes with a 200-megapixel camera and 67-watt charging.
آج ہم ریڈمی نوٹ 13 پرو کا مکمل جائزہ لیں گے۔ اس موبائل فون کا منفرد ڈیزائن لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتا ہے۔ اس موبائل کی فرنٹ سائیڈ پر جو ڈسپلے لگایا ہے وہ 120 ہرٹز کے ریفرییش ریٹ میں آتا ہے اور ڈسپلے فنگر پرنٹ بھی مہیا کرتا ہے۔ یہ گوریلا گلاس کے ساتھ آنے کی وجہ سے نارمل گرنے کی صورت میں ٹوٹے گا نہیں۔
گیمنگ شوقین افراد کے لیے یہ موبائل اچھی پرفارمنس فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 99 استعمال کیا گیا ہے۔ سپیکر سسٹم کی بات کریں تو اس میں اعلیٰ کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے جو آپ کو اس قیمت پر کسی بھی موبائل فون کی طرف سے دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ اس موبائل فون کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا بیک کیمرہ 200 میگا پکسل کا ہے جو اس کے استعمال کرنے والوں کو عمدہ کوالٹی کی تصویریں اور ویڈیوز فراہم کرے گا اور اس کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ اس کا ایک اور اہم پوائنٹ یہ ہے کہ یہ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 67 واٹ کی چارجنگ کے ساتھ آتا ہے جو اس قیمت میں کوئی دوسرا موبائل فراہم نہیں کر رہا۔