Dates are rich in nutrients. It is high in potassium, fiber and vitamin B6. Khajoor ke fayde is given below:
کھجور میں ضروری غذائی اجزاء بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔کھجور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، فائبر ہاضمے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں، جو بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
کھجور میں موجود پوٹاشیم، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس میں میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔